اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے معروف خطیب مولانا علی رضا پناہیان نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو ضرور کہتا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے والا ہر شخص کشمیر کا ایک پرچم اٹھائے، ایک ایسا پرچم جو ان مظلوموں کی علامت ہو۔
ایسے مظلوم کہ جن کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں ہے لیکن اس حالت میں بھی ان کا جذبہ ایمانی کتنا عظیم ہے، یہ صرف خدا جانتا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر کی مظلوم عوام 7 دہائیوں سے ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارت نے 5 اگست سے وہاں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
/129
19 اکتوبر 2019 - 09:42
News ID: 988044
ایران کے معروف خطیب علی رضا پناہیان نے مظلوم کشمیریوں کی حق میں صدا بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام پر ہر ایک کشمیر کا پرچم اٹھائے۔